پہلا صفحہ
بشیر تحقیق وتفتیش کے دائرہ میں اور پراسیکیوٹر ان کی انتظامیہ کے سارے رموز کے پیچھے
خرطوم: احمد یونس کل سوڈان کی جنرل پراسیکیوٹر نے معزول صدر عمر بشیر کے خلاف دو رپورٹیں دائر کی ہے اور یہ دونوں رپورٹ منی لانڈرنگ اور بغیر کسی قانونی جواز کے بھاری فنڈز حاصل کرنے سے متعلق ہیں۔ عدالت کے ایک ذمہ دار نے روئٹر ایجنسی کو کہا کہ […]

خرطوم: احمد یونس
کل سوڈان کی جنرل پراسیکیوٹر نے معزول صدر عمر بشیر کے خلاف دو رپورٹیں دائر کی ہے اور یہ دونوں رپورٹ منی لانڈرنگ اور بغیر کسی قانونی جواز کے بھاری فنڈز حاصل کرنے سے متعلق ہیں۔
عدالت کے ایک ذمہ دار نے روئٹر ایجنسی کو کہا کہ فوجی انٹیلیجنس نے بشیر کے صدارتی قیام گاہ پر غیر معمولی رقم کی معلومات پراسیکیوٹر کو دی ہے جس کی وجہ سے فوجی انٹیلیجنس کی فورسز نے گھر کی تفتیش کی اور وہاں ایک کمرے میں چند بیگ کے اندر پانچ ملین سوڈانی پاؤنڈ کے ساتھ ساتھ چھ پلین یورو اور 351 ہزار سے ڈالر کی رقم برآمد ہوئی ہے۔
ذمہ دار نے یہ بھی کہا کہ بدعنوانی کا مقابلہ کرنے والی فوجی کانسل کی ذمہ دار اعلی پراسیکیوٹر کے وکیل نے سابق صدر کو گرفتار کرنے اور عدالت میں پیش کرنے سے قبل جواب طلب کرنے کا حکم دیا ہے۔
جنرل پراسیکیوٹر نے انکشاف کیا ہے کہ بدعنوانی میں ملوث سابق انتظامیہ کے بعض افراد کے خلاف قانونی کاروائیاں کی جائیں گی۔(۔۔۔)
پیر 16 شعبان المعظم 1440 ہجری – 21 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14754]