پہلا صفحہ
اتحاد کی طرف سے صنعاء میں حوثیوں کے ڈرون کے مخفی خزانہ کی بربادی
جدہ: اسماء الغابری یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد کی مشترکہ فورسز نے کل صبح کے وقت ایک قسم کی فوجی کاروائی کرتے ہوئے ایک ایسے غار کو نشانہ بنایا ہے جسے حوثی میلیشیائیں ڈرون جہاز کو رکھنے کے لئے استعمال کرتی تھیں اور یہ غار صنعاء کے اندر […]

جدہ: اسماء الغابری
یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد کی مشترکہ فورسز نے کل صبح کے وقت ایک قسم کی فوجی کاروائی کرتے ہوئے ایک ایسے غار کو نشانہ بنایا ہے جسے حوثی میلیشیائیں ڈرون جہاز کو رکھنے کے لئے استعمال کرتی تھیں اور یہ غار صنعاء کے اندر صدارتی محل کے دائرہ میں سابق جمہوریہ گارڈ کے ایک کیمپ میں تھا۔
اتحاد فورسز کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے پرزور انداز میں کہا کہ اتحاد کی مشترکہ فورسز کے رہنماء دہشت گرد حوثی میلیشیاؤں اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو اس طرح کی مخصوص ہتھیار تک نہ پہنچبے دینے اور انہیں استعمال نہ کرنے کا پابند ہے اور اسی طرح وہ ڈرون جہازوں کی طرف سے ہونے والے دہشت گرد کاروائیوں کی خطرناکی اور دھمکی سے حساس علاقوں اور شہریوں کی حفاظت کی ذمہ دار ہیں اور ان تمام کاروائیوں میں بین الاقوامی قانون اور عرفی قواعد وضوابط کا لحاظ رکھا جائے گا۔(۔۔۔)
پیر 16 شعبان المعظم 1440 ہجری – 21 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14754]