پہلا صفحہ

مغربی شاہ کی طرف سے یہودیوں کے نمائندہ اداروں کا آغاز

دار بیضاء: لحسن مقنع مغرب کے شاہ محمد سادس نے مغرب کے اندر یہودیوں کے نمائندہ اداروں کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی وجہ سے وزیر داخلہ نے یہودی کمیونٹی کی کونسلز کی کمیٹیوں کے اراکین کے انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے اور یاد رہے […]

مغربی شاہ کی طرف سے یہودیوں کے نمائندہ اداروں کا آغاز

دار بیضاء: لحسن مقنع

مغرب کے شاہ محمد سادس نے مغرب کے اندر یہودیوں کے نمائندہ اداروں کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی وجہ سے وزیر داخلہ نے یہودی کمیونٹی کی کونسلز کی کمیٹیوں کے اراکین کے انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے اور یاد رہے کہ اس طرح کے انتخابات سنہ 1969ء سے نہیں ہو رہے ہیں۔

یہ فیصلہ مغربی شاہ کی طرف سے فاس شہر میں مغربی یہودی تہذیب وثقافت کے لئے ایک میوزیم کھولنے کے فرمان کے ایک ہفتہ سے کم کی مدت کے بعد آیا ہے اور یہ سب فاس شہر کے قدیم آثار کو اصلاح کرنے اور اس میدان میں نئے منصوبے جاری کرنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔(۔۔۔)

پیر 16 شعبان المعظم 1440 ہجری – 21 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14754]