پہلا صفحہ

لبنان کی ہدی برکات عرب پوکر کے انعام سے سرفراز

ابو ظبی: الشرق الاوسط لبنان، اردن، شام، مصر، عراق اور مغرب کے ناول نگاروں کے چھ ناولوں کے درمیان ہونے والے مقابلہ کے بعد لبنان کی ناول نگار ہدی برکات کو دار الآداب سے شائع ہونے والی ان کی ناول "رات کا ڈاکیہ” پر عرب ناول نگاری کے عالمی انعام عرب پوکر سے […]

لبنان کی ہدی برکات عرب پوکر کے انعام سے سرفراز

ابو ظبی: الشرق الاوسط

لبنان، اردن، شام، مصر، عراق اور مغرب کے ناول نگاروں کے چھ ناولوں کے درمیان ہونے والے مقابلہ کے بعد لبنان کی ناول نگار ہدی برکات کو دار الآداب سے شائع ہونے والی ان کی ناول "رات کا ڈاکیہ” پر عرب ناول نگاری کے عالمی انعام عرب پوکر سے نوازا گیا ہے اور ابو ظبی میں منعقدہ پروگرام میں انعام کمیٹی نے ابو ظبی کے عالمی کتاب میلہ کے افتتاح کے شام اس کا اعلان کیا ہے۔

کمیٹی نے کہا کہ "رات کا ڈاکیہ” نامی ناول کی کامیابی اس وجہ سے ہے کہ اس نے اپنے انجام سے بھاگنے والے افراد کی صورتحال کا جایزہ لیا ہے اور خاموشی، تنہائی، پریشانی اور اضطراب کی نئی دنیا بن چکی ہے اور یہ بہت ہی اچھی ناول ہے جس میں جدیت بھی ہے، بہترین اسلوب میں لکھی گئی ہے اور موضوع بھی زمانہ کے مناسب ہے۔

بدھ 19 شعبان المعظم 1440 ہجری – 24 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14756]