ایران

تہران کے خلاف پابندیوں کے سلسلہ میں خلیجی تائید اور ہرمز بند کرنے کی تردید

ریاض ۔ واشنگٹن: الشرق الاوسط کل خلیجی ممالک نے ایران کے خلاف لگائی جانے والی امریکی پابندیوں کی تائید کی ہے کیونکہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ ابراہیم العساف نے پرزور انداز میں کہا کہ ان کا ملک ان نئی کاروائیوں کی امداد کرتا ہے کیونکہ دنیا کے اندر دہشت گردی کی تعاون […]

تہران کے خلاف پابندیوں کے سلسلہ میں خلیجی تائید اور ہرمز بند کرنے کی تردید

ریاض ۔ واشنگٹن: الشرق الاوسط

کل خلیجی ممالک نے ایران کے خلاف لگائی جانے والی امریکی پابندیوں کی تائید کی ہے کیونکہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ ابراہیم العساف نے پرزور انداز میں کہا کہ ان کا ملک ان نئی کاروائیوں کی امداد کرتا ہے کیونکہ دنیا کے اندر دہشت گردی کی تعاون کرنے اور امن واستقرار کو نشانہ بنانے والی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے تہران کی انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے یہ ضروری ہے۔ اسی طرح منامہ نے ایرانی تیل کی درآمدات کو زیرو کرنے کے مقصد سے امریکی کاروائیوں کا استقبال یہ کہ کر کیا ہے کہ دہشت گردی کے چشموں کو خشک کرنے کے لئے یہ اہم ہیں۔(۔۔۔)

اسی سلسلہ میں امریکی وزارت خارجہ کے ذمہ دار نے پرزور انداز میں کہا کہ ان کا ملک ایران سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ہرمز اور باب المندب کو کھلا رکھے اور سخت انداز میں کہا کہ وہ دونوں گذرگاہ میں نیویگیشن کی آزادی، تجارت اور پٹرولیم کی آزادی کا احترام کرے۔(۔۔۔)

بدھ 19 شعبان المعظم 1440 ہجری – 24 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14756]