ایران

علاقہ کے باہر اپنے اثر ورسوخ کو وسیع کرنے کے سلسلہ میں ایران کی طرف سے دھمکی

نیو یارک: علی بردی ۔ لندن: الشرق الاوسط ایران نے کل پاسداران انقلاب کے نئے کمانڈر حسین سلامی کی زبانی اپنے علاقہ سے دنیا بھر میں اپنے اثر ورسوخ کو وسیع کرنے کی دھمکی دی ہے اور پاسداران انقلاب کو امریکہ کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کے […]

علاقہ کے باہر اپنے اثر ورسوخ کو وسیع کرنے کے سلسلہ میں ایران کی طرف سے دھمکی

نیو یارک: علی بردی ۔ لندن: الشرق الاوسط

ایران نے کل پاسداران انقلاب کے نئے کمانڈر حسین سلامی کی زبانی اپنے علاقہ سے دنیا بھر میں اپنے اثر ورسوخ کو وسیع کرنے کی دھمکی دی ہے اور پاسداران انقلاب کو امریکہ کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کے بعد اس کی وجہ سے ایران کے اندر مزید کشیدگی پیدا ہونے کا اشارہ ہے۔

تہران میں نئے عہدہ کو قبول کرنے کی مناسبت سے سلامی نے کہا کہ علاقہ سے نکل کر پوری دنیا میں اپنے اثر ورسوخ کو وسیع کرنا ضروری ہے تاکہ دنیا کے تمام علاقوں میں دشمنوں کے لئے کوئی پرامن جگہ نہ رہے۔

سلامی نے قاسم سلیمانی کی قیادت میں قدس فورسز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نے بحر متوسط کے مشرق میں امریکیوں کے اثر ورسوخ کو ختم کر دیا ہے اور اسی طرح انہوں نے گزشتہ دو سالوں کے دوران بیلسٹک میزائل کو ترقی دیکر ایرانی سرحد کے باہر چھوڑنے کی کاروائیوں کو بھی سراہا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 20 شعبان المعظم 1440 ہجری – 25 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14757]