پہلا صفحہ
لاکھوں افراد کے مظاہرہ کے بعد تحریک کی طرف سے ایک دستوری اعلان کی پیشکش
خرطوم: عید روس عبد العزیز اور احمد یونس سوڈانی تحریک کی قیادت کرنے والی تبدیلی اور آزادی کے رہنماؤں نے دستاویز کا براہ راست مطالعہ کرنے والی فوجی کمیٹی کو ایک دستوری اعلان پیش کیا ہے جس میں ان کی انتقالی حکومت کی مدت کے سلسلہ میں ایک ویزن کا ذکر ہے۔ […]

خرطوم: عید روس عبد العزیز اور احمد یونس
سوڈانی تحریک کی قیادت کرنے والی تبدیلی اور آزادی کے رہنماؤں نے دستاویز کا براہ راست مطالعہ کرنے والی فوجی کمیٹی کو ایک دستوری اعلان پیش کیا ہے جس میں ان کی انتقالی حکومت کی مدت کے سلسلہ میں ایک ویزن کا ذکر ہے۔
یہ اقدام وزارت دفاع کے سامنے ہونے والے لاکھوں افراد کے مظاہرہ کے بعد ہوا ہے اور یہ مظاہرہ حکومت شہریوں کو جلد از جلد حوالہ کرنے کے سلسلہ میں دباؤ ڈالنے کے لیے تھا۔(۔۔۔)
کل شام سوڈانی اٹارنی جنرل نے فنڈ لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کرنے کے سلسلہ میں لگایے جانے والے الزام میں معزول صدر عمر بشیر سے سوال جواب کرنے کا حکم دے دیا ہے اور اٹارنی جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ مالی بدعنوانیوں میں بڑی شخصیات کے ساتھ بھی تحقیقات ہوں گی۔
جمعہ 28 شعبان المعظم 1440 ہجری – 03 مئی 2019ء – شمارہ نمبر [14766]