پہلا صفحہ

ادلب پر سب سے سخت ڈرم اور مشرقی فرات میں افہام وتفہیم کے اقدامات

ماسکو: راید جبر انقرہ: سعید عبد الرازق کل شامی انتظامیہ کی فورسز نے ادلب اور اس کے دیہی علاقوں پر ایک سو ساٹھ دھماکہ خیز بیرل اور میزائل داغا ہے اور ترکی اور روس کے درمیان پندرہ ماہ سے ہونے والے معاہدہ کے علاقہ میں سب سے سخت حملہ ہے اور اسی کے ساتھ اس […]

ادلب پر سب سے سخت ڈرم اور مشرقی فرات میں افہام وتفہیم کے اقدامات

ماسکو: راید جبر انقرہ: سعید عبد الرازق

کل شامی انتظامیہ کی فورسز نے ادلب اور اس کے دیہی علاقوں پر ایک سو ساٹھ دھماکہ خیز بیرل اور میزائل داغا ہے اور ترکی اور روس کے درمیان پندرہ ماہ سے ہونے والے معاہدہ کے علاقہ میں سب سے سخت حملہ ہے اور اسی کے ساتھ اس بات کی بھی خبر مل رہی ہے کہ انقرہ اور واشنگٹن مشرقی فرات کے پرامن علاقہ کے سلسلہ میں ہونے والے افہام وتفہیم کے قریب ہیں۔

کل حقوق انسان کی شامی رصدگاہ نے کہا کہ ترکی صدر رجب طیب اردوگان اور روسی صدر ولادیمئر پوٹن کے درمیان ہونے والے معاہدہ کے علاقوں میں بہت زیادہ دھماکہ خیز بیرل کے ذریعہ حملہ کیا جا رہا ہے اور شامی ہیلی کاپٹروں نےادلب کے دیہی علاقوں اور شمالی حماة پر 97 بیرل گرایا ہے اور انتظامیہ کی فورسز نے 70 میزایل داغے ہیں۔(۔۔۔)

جمعہ 28 شعبان المعظم 1440 ہجری – 03 مئی 2019ء – شمارہ نمبر [14766]