امريكہ
امریکہ کی طرف سے ایران پر کشتیوں کو برباد کرنے کا الزام
دمام: میرزا الخویلدی پرسو امارات کے ساحل کے سامنے بربادی کی شکار ہونے والی چار کشتیوں کی جانچ کرنے والی امریکی ٹیم بنیادی طور پر اندازہ لگانے میں کامیاب ہوئی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس حملہ کے پیچھے ایران یا اس کے مدد کردہ ایجنٹوں کا ہاتھ ہے اور انہوں […]

دمام: میرزا الخویلدی
پرسو امارات کے ساحل کے سامنے بربادی کی شکار ہونے والی چار کشتیوں کی جانچ کرنے والی امریکی ٹیم بنیادی طور پر اندازہ لگانے میں کامیاب ہوئی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس حملہ کے پیچھے ایران یا اس کے مدد کردہ ایجنٹوں کا ہاتھ ہے اور انہوں نے ہی دھماکہ خیز مادہ کا استعمال کیا ہے اور یہ ساری معلومات ایسوشیئیٹید ایجنسی نے ایک امریکی ذمہ دار نے نقل کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تہران کو اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ اگر اس نے واشنگٹن یا اس کے ہمنواؤں کے خلاف کسی بھی قسم کا اقدام کیا تو اسے بہت سارے امور کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سعودی عرب کے دو تیل ٹینکر سمیت چار کشتیوں کو برباد کرنے کی جو کاروائی کی گئی ہے بین الاقوامی سطح پر اس کی بہت مذمت ہو رہی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس مجرمانہ کام کی وجہ سے نیویگیشن کی نقل وحرکت کو خطرہ درپیش ہے۔
تہران میں وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کہا کہ عمان کے سمندر میں یہ واقعات افسوس ناک اور پریشان کن ہیں۔
کشیدگی کے پیش نظر قطر ابو ظبی دبئ اور سعودی عرب کے اندر خلیجی اسٹاک ایکسچنجر میں دو فیصد کی کمی آئی ہے۔
منگل 09 رمضان المبارک 1440 ہجری – 14 مئی 2019ء – شمارہ نمبر [14777]