پہلا صفحہ
مکہ کے دونوں سربراہی کانفرنس میں ایران کی مداخلت کی مذمت
مکہ: زید ابن کمی، محمد العائض اور سعیر الابیض کل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز کی صدارت میں مکہ مکرمہ کے صفا محل کے اندر ہونے والے دو ہنگامی عرب اور خلیجی سربراہی اجلاس میں شدت کے ساتھ علاقہ کے اندر ایران کی طرف سے ہونے والی مداخلت کی […]

مکہ: زید ابن کمی، محمد العائض اور سعیر الابیض
کل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز کی صدارت میں مکہ مکرمہ کے صفا محل کے اندر ہونے والے دو ہنگامی عرب اور خلیجی سربراہی اجلاس میں شدت کے ساتھ علاقہ کے اندر ایران کی طرف سے ہونے والی مداخلت کی مذمت کی گئی ہے کیونکہ ایران ہی کے تخریبی بازوؤں کی طرف سے امارات کے ساحل پر تیل کے ٹینکر اور سعودی عرب میں تیل کی کمپنی کو نشانہ بنایا گیا تھا اور دونوں نے بین الاقوامی سماج سے تہران کے رویہ کا مقابلہ سختی کے ساتھ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
خادم حرمین نے اس بات سے آگاہ کیا کہ اگر علاقہ کے اندر ایرانی انتظامیہ کی تخریبی کاروائیوں کے خلاف سختی کے ساتھ کوئی موقف اختیار نہیں کیا گیا تو وہ اس طرح کی کاروائی مزید کرے گا اور انہوں نے بین الاقوامی سماج سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی امن وسلامتی اور سیکیورٹی کو نشانہ بنانے والی ایرانی تخریبی کاروائیوں کا مقابلہ کرنے کی ذمہ داری اپنے سر لے۔(۔۔۔)
جمعہ 26 رمضان المبارک 1440 ہجری – 31 مئی 2019ء – شمارہ نمبر [14794]