پہلا صفحہ
اتحاد کی طرف سے ایرانی اور حوثی ذیادتیوں کے خلاف زبردست کاروائی کرنے کا وعدہ
ریاض: عبد الهادي حبتور – صالح الزيد – واشنگٹن: هبہ القدسي – نيويارك: علي بردى یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد نے سعودی عرب کے جنوب میں واقع ایئرپورٹ کے ایک ہال میں ہونے والے دہشت گرد حملہ کے بعد ایران کی طرف سے مدد کردہ حوثی میلیشیاؤں کے خلاف […]

ریاض: عبد الهادي حبتور – صالح الزيد – واشنگٹن: هبہ القدسي – نيويارك: علي بردى
یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد نے سعودی عرب کے جنوب میں واقع ایئرپورٹ کے ایک ہال میں ہونے والے دہشت گرد حملہ کے بعد ایران کی طرف سے مدد کردہ حوثی میلیشیاؤں کے خلاف زبردست کاروائی کرنے کا وعدہ کیا ہے اور یاد رہے کہ اس حملہ میں 26 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔
اتحاد کی مشترکہ فوج کے ترجمان کرنل ترکی مالکی نے کل پرزور انداز میں کہا کہ اتحاد ان دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے سخت اور بہت جلد کاروائی کرے گا اور اس اعلان میں شہر اور شہریوں کی حمایت کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اس دہشت گرد حملہ کو انجام دینے اور اس کا منصوبہ بنانے والے ذمہ دار دہشت گرد اہلکار کا محاسبہ کیا جائے گا اور یہ کام انسانی بین الاقوامی قانون اور عرفی قواعد کے مطابق ہوگا جبکہ میلیشیاؤں کے تابع ذرائع ابلاغ نے ابہا ایئرپورٹ کی طرف کروز نامی میزائل کے چھوڑے جانے کا اعلان کیا تھا۔(۔۔۔)
جمعرات 09 شوال المکرم 1440 ہجری – 13 جون 2019ء – شمارہ نمبر [14807]