الجبیر: اہل فلسطین ہی آخری فیصلہ کر سکتے ہیں
رام اللہ: کفاح زبون ۔ لندن: نجلاء حبریری سعودی عرب کے خارجی امور کے وزیر عادل الجبیر نے کل کہا کہ اہل فلسطین کی صورتحال کو بہتر بنائے جانے کا استقبال کرنا بہت ضروری ہے اور اس میں امن وسلامتی معاہدہ کی طرف اشارہ ہے اور امریکی انتظامیہ اس ہفتہ بحرین میں […]

رام اللہ: کفاح زبون ۔ لندن: نجلاء حبریری
سعودی عرب کے خارجی امور کے وزیر عادل الجبیر نے کل کہا کہ اہل فلسطین کی صورتحال کو بہتر بنائے جانے کا استقبال کرنا بہت ضروری ہے اور اس میں امن وسلامتی معاہدہ کی طرف اشارہ ہے اور امریکی انتظامیہ اس ہفتہ بحرین میں اسی اقتصادی معاملہ کا جائزہ لے گی۔
لیکن انہوں نے اس سیاسی کاروائی کی بہت زیادہ اہمیت پر توجہ مرکوز کی ہے جس میں ایک ایسی مستقل فلسطینی حکومت کا ذکر ہے جس کی دار الحکومت مشرقی بیت المقدس ہو اور انہوں نے فرانس24 نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہویے کہا کہ اس سلسلہ میں اہل فلسطین کا فیصلہ ہی آخری فیصلہ ہوگا کیونکہ یہ ان کا مسئلہ ہے اور اسی وجہ سے اہل فلسطین جس چیز کو قبول کریں گے دوسرے لوگ بھی اسے قبول کریں گے۔(۔۔۔)
پیر 19 شوال المکرم 1440 ہجری – 24 جون 2019ء – شمارہ نمبر [14818]