پہلا صفحہ

خلیج میں ایک ٹینکر غائب اور ایران پر شک

ابوظبي – لندن : «الشرق الاوسط» کل چند ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہرمز گذرگاہ سے گذرنے کے دوران تیل کے ایک چھوٹے ٹینکر کو غائب کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف ایران کی طرف سے برطانیا کو دہمکی دی جا رہی ہے کیونکہ برطانیہ نے اس سے قبل طارق […]

خلیج میں ایک ٹینکر غائب اور ایران پر شک

ابوظبي – لندن : «الشرق الاوسط»

کل چند ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہرمز گذرگاہ سے گذرنے کے دوران تیل کے ایک چھوٹے ٹینکر کو غائب کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف ایران کی طرف سے برطانیا کو دہمکی دی جا رہی ہے کیونکہ برطانیہ نے اس سے قبل طارق پہاڑ کے ذریعہ شام کی طرف جانے والے تیل کے ایک ایرانی ٹینکر کو روک دیا تھا۔ ایسوشیئیڈ پریس ایجنسی امریکی وارت دفاع کے ایک ذمہ دار کی بات کو نقل کیا ہے کہ واشنگٹن کو شک ہے کہ ایران نے متحدہ عرب امارات کے اس ٹینکر پر قبضہ کر لیا ہے جو دو دن سے راڈار سے غائب ہے۔

امریکی وزارت دفاع کے ایک دوسرے ذمہ دار نے کہا کہ یہ ٹینکر ایران کے علاقائی پانی میں اس قشم جزیرہ کے قریب تھا جہاں پاسداران انقلاب کا ایک اڈہ ہے اور ہمیں شک ہے وہیں اس ٹینکر پر قبضہ کیا گیا ہے۔

ابو ظبی میں ایک اماراتی ذمہ دار نے ہکا کہ ان کا ملک صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے اور انہوں اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ "ام ٹی وی” نامی ٹینکر امارات کا نہیں ہے اور اسے اس سے قبل استعمال نہیں کیا گیا ہے۔

ایسوشیئیڈ پریس ایجنسی نے بتایا ہے کہ "ام ٹی وی” ٹینکر پر جھنڈا بنم کا تھا اور یہ ٹینکر امارات کے مشرقی ساحل کے فجیرہ بندرگاہ کے راستے میں ہرمز گذرگاہ کے ذریعہ گذرنے سے قبل دبي اور شارجہ سے امارات کے لئے سفر طے کرتا تھا اور رپورٹ میں اس بات کا ذکر ہے کہ ہو سکتا ہے کہ یہ ٹینکر خراب ہو گیا ہو یا مدد کے لئے اسے لے جایا گیا ہو اور یہ احتمال ہے لیکن جب اس ٹینکر سے رابطہ ختم ہو چکا ہے ت واس کا مطلب پریشانی کی بات ہے۔

بدھ 14 ذی قعدہ 1440 ہجری – 17 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14841]