پہلا صفحہ

سعودی عرب کی طرف سے چوبیس گھنٹے تجارتی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ

جدة: «الشرق الاوسط» – رياض: فتح الرحمن يوسف کل سعودی عرب کی وزراء کونسل نے24 گھنٹے تجارتی سرگرمیوں کو باری رکھنے کی منظوری دے دی ہے لیکن ایسا کرنے والوں کو معاوضہ بھی دیا جائے گا اور اس کی تعیین میونسپل اور دیہی امور کے وزیر کریں گے۔ ماہرین […]

سعودی عرب کی طرف سے چوبیس گھنٹے تجارتی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ

جدة: «الشرق الاوسط» – رياض: فتح الرحمن يوسف

کل سعودی عرب کی وزراء کونسل نے24 گھنٹے تجارتی سرگرمیوں کو باری رکھنے کی منظوری دے دی ہے لیکن ایسا کرنے والوں کو معاوضہ بھی دیا جائے گا اور اس کی تعیین میونسپل اور دیہی امور کے وزیر کریں گے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ اس اقدام کی وجہ سے براہ راست اور بالواسطہ 65 ہزار ملازمتیں فراہم ہوں گی، پارٹ ٹائم 30 ​​ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی، 6 فی صد نئی کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور سیر وتفریح ​​کے شعبے میں 9 فی صد اقتصادی قیمت میں اضافہ ہوگا۔

سعودی عرب کی وزراء کونسل نے مزيد دیگر فیصلے بھی لئے ہیں جن میں عمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت کرنے کے لئے آنے والے افراد کو مکہ، جدہ اور مدینہ منورہ کے دائرہ کار سے باہر نکل کر نقل وحرکت کی پابندی سے مستثنی کیا گیا ہے اور ثقافت وتراث کی نیشنل فیسٹیول کی سرگرمیوں کو قائم کرنے سے متعلق امور کو نیشنل گارڈ کی وزارت سے وزارت ثقافت کی طرف منتقل کرنے کا فیصلہ ہے۔(۔۔۔)

بدھ 14 ذی قعدہ 1440 ہجری – 17 جولائی 2019ء – شمارہ نمبر [14841]