ايشيا

کشمیر میں ہندوستانی کشیدگی کے بعد بین الاقوامی تشویش کا اظہار اور پاکستان کی طرف سے انتباہ

اسلام آباد: جمال اسماعيل – نيودلهي: «الشرق الاوسط» پاکستان نے گذشتہ روز ہندوستان کی طرف سے سات دہائیوں سے کشمیر کو حاصل "خصوصی حیثیت” کے خاتمے کے اعلان کے رد عمل سے آگاہ کیا ہے اور اس کاروائی کی وجہ سے مسلم اکثریت والے اس خطہ میں تشدد وانتہا پسندی کے […]

کشمیر میں ہندوستانی کشیدگی کے بعد بین الاقوامی تشویش کا اظہار اور پاکستان کی طرف سے انتباہ

اسلام آباد: جمال اسماعيل – نيودلهي: «الشرق الاوسط»

پاکستان نے گذشتہ روز ہندوستان کی طرف سے سات دہائیوں سے کشمیر کو حاصل "خصوصی حیثیت” کے خاتمے کے اعلان کے رد عمل سے آگاہ کیا ہے اور اس کاروائی کی وجہ سے مسلم اکثریت والے اس خطہ میں تشدد وانتہا پسندی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت نے ایک قدم آگے بڑھ کر جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے سلسلہ میں ایک صدارتی فرمان جاری کیا ہے جبکہ ان کو یہ خصوصی حیثیت ہندوستانی آئین کے مطابق ملا ہوا تھا اور اسی طرح اس پارٹی نے کشمیر کے ہندوستانی حصے کو دو علاقوں میں تقسیم کرنے کا بل بھی پیش کیا ہے اور یہ دونوں علاقے براہ راست مرکزی حکومت کے اختیار میں ہوں گے۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے ہندوستان کے اس اقدام کی مذمت میں تاخیر نہ کرتے ہوئے اسے "غیر قانونی” قرار دیا ہے اور اپنے نشرکردہ بیان میں کہا کہ پاکستان اس بین الاقوامی تنازعہ کا حصہ ہے اور وہ اس غیر قانونی اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام دستیاب اختیارات کا سہارا لے گا جبکہ آج پاکستان کے اعلی فوجی کمانڈروں کی ایک میٹنگ ہوئی ہے۔(۔۔۔)

منگل 05 ذی الحجہ 1440 ہجری – 06 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14861]