پہلا صفحہ

عدن میں کشیدگی اور ملک کے ادارے کے سلسلہ میں گریفتھ کی بے چینی

عدن: علی ربیع لندن: الشرق الاوسط سیکیورٹی بیلٹ فورسز کے کمانڈر کے جنازہ کے بعد یمن کی وقتی دار الحکومت یمن کے اندر کشیدگیوں اور چھڑپوں کے منظر کو دیکھا گیا ہے لیکن اس صورتحال میں اضافہ اس وقت ہو گیا جب جنوبی انتقالی کمیٹی کے رہنماء نے نکل کر نفیر عام کا اعلان کر […]

عدن میں کشیدگی اور ملک کے ادارے کے سلسلہ میں گریفتھ کی بے چینی

عدن: علی ربیع لندن: الشرق الاوسط

سیکیورٹی بیلٹ فورسز کے کمانڈر کے جنازہ کے بعد یمن کی وقتی دار الحکومت یمن کے اندر کشیدگیوں اور چھڑپوں کے منظر کو دیکھا گیا ہے لیکن اس صورتحال میں اضافہ اس وقت ہو گیا جب جنوبی انتقالی کمیٹی کے رہنماء نے نکل کر نفیر عام کا اعلان کر دیا اور معاشیق کے علاقہ میں موجود صدارتی محل پر حملہ کرنے کی دعوت اس وقت دی جب یمن کی طرف بھیجے گئے اقوام متحدہ کے سفیر گریفتھ نے ملک کے اداروں کے سلسلہ میں اپنی بے چینی کا اظہار کیا۔

یہ سب اس وقت ہوا جب عدن کے سابق گورنر عیدروس الزبیدی کی قیادت میں جنوبی انتقالی کمیٹی کے ہزاروں پیریکاروں سیکیورٹی بیلٹ کے رہنماء میجر جنرل منیر الیافعی ابو الیمامہ کے جنازہ کو صدارتی محل کے قریب قبرستان میں دفن کرنے کے لئے لے جانے میں شریک ہوئے اور معاملہ اس وقت سنگین ہو گیا جب انتقالی کمیٹی کے مسلح افراد اور صدارتی محل کے گارڈ کے درمیان کشیدگی اور چھڑپیں شروع ہو گئیں۔(۔۔۔)

جمعرات 07 ذی الحجہ 1440 ہجری – 08 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14863]