تحریک نھضہ کی طرف سے ٹیونسی صدارت کے لئے اپنے پہلے امیدوار عبد الفتاح مورو کا انتخاب
ٹیونس: الشرق الاوسط کل نھضہ نامی اسلامی تحریک نے آئندہ ستمبر کے ماہ میں ٹیونس کے اندر ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے اپنے امیدوار کا اعلان کیا ہے اور یہ اس کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے جبکہ مختلف سیاسی حلقے اپنے امیدواروں کے نام مسلسل پیش کر رہے ہیں۔ تحریک نے پرسو […]

ٹیونس: الشرق الاوسط
کل نھضہ نامی اسلامی تحریک نے آئندہ ستمبر کے ماہ میں ٹیونس کے اندر ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے اپنے امیدوار کا اعلان کیا ہے اور یہ اس کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے جبکہ مختلف سیاسی حلقے اپنے امیدواروں کے نام مسلسل پیش کر رہے ہیں۔
تحریک نے پرسو آدھی رات کو ایک بیان میں کہا کہ نھضہ تحریک کی شوری کمیٹی نے صدارتی انتخابات کے کئے پروفیسر عبد الفتاح مورو کی امیدواری کے حق میں 98 فیصد کی اکثریت کے ساتھ ووٹ دیا ہے۔
71 سالہ مورو تحریک نھضہ کے قائم کرنے والوں میں سے ایک ہیں اور ان کا تعلق اس تحریک کے صدر راشد الغنوشی سے بھی تھا اور آپ کا شمار معتدل سیاست دانوں میں سے ہے اور اب وہ صدر الباجی قاید السبسی کی وفات کے بعد پارلیمنٹ کے صدر ہیں کیونکہ ان سے پہلے جو پارلیمنٹ کے صدر تھے وہ اب وقتی طور پر صدر ہیں اور ان کا نام محمد ناصر ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 07 ذی الحجہ 1440 ہجری – 08 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14863]