اس سال عمرہ کے لئے دس ملین الیکٹرانک ویزے جاری
مکہ مکرمہ: طارق الثقفی عمرہ اور حج سے متعلق سعودی عرب کی وزارت کے اندر منصوبہ اور ترقی کے نگران اعلی ڈاکٹر عمرو المداح نے اعلان کیا ہے کہ اس وزارت یہ چاہتی ہے کہ دس ملین افراد عمرہ کرنے کے لئے تشریف لائیں اور اس کا آغاز کل سے ہوگا اور […]

مکہ مکرمہ: طارق الثقفی
عمرہ اور حج سے متعلق سعودی عرب کی وزارت کے اندر منصوبہ اور ترقی کے نگران اعلی ڈاکٹر عمرو المداح نے اعلان کیا ہے کہ اس وزارت یہ چاہتی ہے کہ دس ملین افراد عمرہ کرنے کے لئے تشریف لائیں اور اس کا آغاز کل سے ہوگا اور انہوں نے اس بات کی بھی تاکید کہ سفارت خانہ اور قونصلیٹ جائے بغیر ان کے ویزے جاری کر دئے جائیں گے۔
مداح نے کہا کہ حج اور عمرہ کی وزارت سنہ 2030 کے آغاز سے تیس ملین عمرہ کرنے والے افراد کا استقبال کرنے والی ہے اور انہوں نے اس بات کی بھی تاکید کہ سعودی عرب کے پاس اس تعداد کی زمہ داری قبول کرنے کی طاقت ہے اور انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ حج وعمرہ کی وزارت ساری پریشانیوں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ تاجر مناسب وقت اپنی چیزیں پیش کر سکیں اور لوگ اس سے فائدہ حاصل کر سکیں اور مداح نے یہ بھی کہا کہ عمرہ کرنے والوں کے لئے کئی الیکٹرانک بکنگ کھڑکیاں ہیں اور ان میں مزید اضافہ بھی ہو رہا ہے اور یہ خارجی وکیل پر منحصر نہیں ہے۔(۔۔۔)
اتوار 17 ذی الحجہ 1440 ہجری – 18 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14873]