پہلا صفحہ

حوثی سفیر کی وجہ سے یمن ایران کے خلاف شکایت کرنے کو تیار

جدہ: اسماء الغابری ۔ ریاض: عبد الہادی حبتور ۔ عدن: علی ربیع ایران کی طرف سے مدد کردہ حوثی جماعت کے ترجمان فلیتہ کے نام سے مشہور محمد عبد السلام نے اعلان کیا ہے کہ صنعاء میں ان کی جماعت نے ایران کے اندر عادت کے برخلاف رہنماء ابراہیم الدیلمی کو سفیر […]

حوثی سفیر کی وجہ سے یمن ایران کے خلاف شکایت کرنے کو تیار

جدہ: اسماء الغابری ۔ ریاض: عبد الہادی حبتور ۔ عدن: علی ربیع

ایران کی طرف سے مدد کردہ حوثی جماعت کے ترجمان فلیتہ کے نام سے مشہور محمد عبد السلام نے اعلان کیا ہے کہ صنعاء میں ان کی جماعت نے ایران کے اندر عادت کے برخلاف رہنماء ابراہیم الدیلمی کو سفیر بنانے کا فرمان جاری کیا ہے اور سرکاری ایرانی ذرائع ابلاغ نے الدیلمی کی تعیین کی خبر کو بہت جلد نشر بھی کر دیا ہے اور اس میں اشارہ اس بات کی طرف ہے کہ تہران نے سرکاری طور پر صنعاء کے اندر حوثی جماعت کی حکومت کا اعتراف کر لیا ہے اور قانونی حکومت کے خلاف ہونے والی بغاوت کی امداد بھی کیا ہے۔

اسے بالمقابل الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے یمنی حکومت کے ترجمان راجح بادی نے پرزور انداز میں کہا کہ یمنی حکومت سرکاری طور پر اقوام متحدہ میں احتجاج نامہ پیش کرے گی اور حوثی کی طرف سے ہونے والی کاروائی کو مسترد کرے گی کیونکہ اس کاروائی میں یمن کے سلسلہ میں امن وسلامتی کونسل سے جاری ہونے والے اقوام متحدہ کے فیصلے کی مخالفت ہے اور بین الاقوامی اعراف وقوانین کی خلاف ورزی بھی ہے۔(۔۔۔)

پیر 18 ذی الحجہ 1440 ہجری – 19 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14874]