عرب جماعت کے نائب کی طرف سے اسرائیلی حکومت میں شرکت کرنے کی پیشکش
تل ابیب: نظیر مجلی رام اللہ: الشرق الاوسط اسرائیلی کنیسٹ میں عرب مشارکت کی فہرست کے صدر ایمن عودہ کے اس بیان کی وجہ سے نزاع کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس میں انہوں نے اس سرکاری اتحاد میں ضم ہونے کے لئے اپنی تیاری کی پیشکش کی جس میں اسرائیل […]

تل ابیب: نظیر مجلی رام اللہ: الشرق الاوسط
اسرائیلی کنیسٹ میں عرب مشارکت کی فہرست کے صدر ایمن عودہ کے اس بیان کی وجہ سے نزاع کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس میں انہوں نے اس سرکاری اتحاد میں ضم ہونے کے لئے اپنی تیاری کی پیشکش کی جس میں اسرائیل کی درمیانی اور بائیں بازو کی پارٹیاں شامل ہیں اور اس اقدام کی وجہ سے اسرائیل کی سیاسی گلیاروں میں کہرام مچ گیا ہے۔
آج جمعہ کے دن ایک میگزین میں نشر کردہ انٹرویو میں عودہ نے کہا کہ وہ ملک کے صدر رؤوفین ریفلین کو وصیت کرنے میں کوئی استبعاد نہیں سمجھتے ہیں کہ وہ آئندہ حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری کاحول لافان پارٹی کے صدر بینی گانٹس کو دے دیں اور ان کی حکومت اس بات کا معاہدہ بھی کرے کہ وہ عرب شہریوں کے درمیان مساوات قائم کرے گی اور فلسطینی حکومت کے ساتھ دوبارہ مذاکرات بھی شروع کرے گی۔(۔۔۔)
جمعہ 22 ذی الحجہ 1440 ہجری – 23 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14878]