اسد کی طرف سے رامی مخلوف کی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم جاری
بیروت – لندن: "الشرق الاوسط” باخبر ذرائع نے کل بدھ کے روز بتایا کہ شام کے صدر بشار الاسد نے شام کے اندر اپنے کزن بزنس مین رامی مخلوف کی کمپنیوں کے خلاف اقدامات کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے اور اس فیصلہ میں شام کی سرحدی دروازوں میں سرگرم "آزاد […]

بیروت – لندن: "الشرق الاوسط”
باخبر ذرائع نے کل بدھ کے روز بتایا کہ شام کے صدر بشار الاسد نے شام کے اندر اپنے کزن بزنس مین رامی مخلوف کی کمپنیوں کے خلاف اقدامات کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے اور اس فیصلہ میں شام کی سرحدی دروازوں میں سرگرم "آزاد بازار” شا اورملک کے سب سے بڑے موبائل فون فراہم کرنے والے سیریئٹل کمپنی میں موجود ان کا حصہ بھی شامل ہے۔
صدر کی والدہ کے حقیقی بھائی محمد مخلوف کے بیٹے رامی شام کے ممتاز تاجروں میں سے ایک ہے اورانہوں نے شام ہولڈنگ سمیت بہت سی کمپنیاں قائم کی ہیں اور انہوں نے ہی سنہ 2011 کے وسط میں اس وقت کے پرامن احتجاج کا ساتھ دینے کے تناظر میں خیر کے کاموں کے لئے اپنی جائیداد سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا لیکن بعد میں انہوں نے مختلف وسائل کے ذریعہ البستان سوسائٹی سمیت حکومتی افواج اور ان کی جانب سے جنگ کرنے والی میلیشیاؤں کی مدد کرنے میں حصہ لیا تھا۔(۔۔۔)
بدھ 27 ذی الحجہ 1440 ہجری – 28 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14883]