پہلا صفحہ

سعودی عرب میں مصنوعی ذہانت کے ادارہ اور وزارت صنعت کا قیام

جدہ: الشرق الاوسط گذشتہ روز خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے معلومات کے میدان میں ایک ادارہ کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت کے ادارہ کے قیام کے سلسلہ میں شاہی احکامات جاری کیے ہیں اور ان اداروں کی نگرانی براہ راست نائب وزیر اعظم کی صدارت میں کمیٹی […]

سعودی عرب میں مصنوعی ذہانت کے ادارہ اور وزارت صنعت کا قیام

جدہ: الشرق الاوسط

گذشتہ روز خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے معلومات کے میدان میں ایک ادارہ کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت کے ادارہ کے قیام کے سلسلہ میں شاہی احکامات جاری کیے ہیں اور ان اداروں کی نگرانی براہ راست نائب وزیر اعظم کی صدارت میں کمیٹی کے ذریعہ ہوگی اور انہوں نے بندر ابن ابراہیم ابن عبد اللہ الخریف کو صنعت اور معدنی وسائل کی وزارت کا وزیر مقرر کرکے اس کے قیام کا بھی حکم جاری کیا ہے۔

ان احکامات میں ریاض سٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ریاض سٹی رائل کمیشن کے نام سے ایک رائل کمیشن میں تبدیل کرنے کا بھی حکم شامل ہے اور یہ فیصلہ اس وجہ کیا گیا ہے تاکہ ریاض کی ترقی تمام میدانوں میں ہو سکے کیونکہ یہ شہر ملک کی دار الحکومت ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 01 محرم الحرام 1441 ہجری – 31 اگست 2019ء – شمارہ نمبر [14886]