سیسی کی طرف سے حمدوک کو سوڈان کے استحکام کے لیے مصر کی حمایت کی یقین دہانی
قاہرہ” الشرق الاوسط” مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کل قاہرہ ميں سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک سے بات چیت کی ہے، اور اس بات کی یقین دہانی کی ہے کہ ” مصر سوڈان کے امن و استحکام اور سوڈانی عوام کی خواہشات اور ان کے اختیارات کی حمایت کرتاہے” ۔ دونوں جانبین [&hellip

قاہرہ” الشرق الاوسط”
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کل قاہرہ ميں سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک سے بات چیت کی ہے، اور اس بات کی یقین دہانی کی ہے کہ ” مصر سوڈان کے امن و استحکام اور سوڈانی عوام کی خواہشات اور ان کے اختیارات کی حمایت کرتاہے” ۔ دونوں جانبین نے ریلوے لائن اور الیکٹرک کنیکشن جیسے مشترکہ ترقیاتی پروجیکٹ کو جلد از جلد نافذ کرنے اور مشترکہ مصلحت کے سلسلے میں باہمی تعاون کی حمایت پر اتفاق کیا ہے ۔
مصری صدارتی ترجمان بسام راضی نے کہا ہے کہ سیسی نے حمدوک کو انکے منصب سنبھالنے اور نئی سوڈانی حکومت کی تشکیل کے اعلان پر مبارکباد پیش کی ہے ، اسی طرح وادی نیل کی عوام کو جوڑنے والے دائمی روابط ، مصر وسوڈان کے درمیان تاریخی روابط اور مشترکہ مصلحت و تقدیر کی وحدت پر بھی زور دیا ہے۔(…) (جمعرات 20 محرم 1441 ہجرى/ 19 سبتمبر 2019ء شماره نمبر 14905)