تیونس کے سابق صدر بن علی کی وفات
صدارتی دوڑ کے پہلے مرحلے کے نتائج کے سلسلے میں دو اپیلیں تیونس: منجی سعیدانی تیونس کے سابق صدر زین العابدین بن علی کل 83 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ "روئٹرز” ایجنسی نے بن علی کے فیملی وکیل منیر بن صالح کہ حوالے سے نقل کیا ہے کہ سابق صدر ” تھوڑی دیر […]

صدارتی دوڑ کے پہلے مرحلے کے نتائج کے سلسلے میں دو اپیلیں
تیونس: منجی سعیدانی
تیونس کے سابق صدر زین العابدین بن علی کل 83 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ "روئٹرز” ایجنسی نے بن علی کے فیملی وکیل منیر بن صالح کہ حوالے سے نقل کیا ہے کہ سابق صدر ” تھوڑی دیر قبل سعودی عرب میں انتقال کر چکے ہیں” اسی طرح فرانسیسی پریس ایجنسی نے تیونس کی وزارت خارجہ کے ذرائع سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” ہمیں انکی وفات کی تصدیق حاصل ہو چکی ہے ” ۔
ابن علی اس تیونسی صدارتی انتخابات کے کچھ ہی دنوں بعد انتقال کر گئے جسمیں آئینی قانون کے پروفیسر قیس سعید اور میڈیا میگنیٹ اور حالیہ موقوف تاجر ” قلب تیونس” جماعت کے صدر نبیل القروی کو پہلی دونوں جگہوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ، اور دوسرے دور کے مقابلے کے لئے انہیں موقع ملے گا- کل پہلے مرحلے کے نتائج کے سلسلے میں اپیل کی مدت کے ختم ہونے کے ساتھ ہی سرکاری ذرائع نے پرزور انداز میں کہا کہ 26 امیدواروں میں سے صرف دو امیدواروں نے انتخابات کے نتائج کے لئے اپیل دائر کیا ہے ۔(—)(جمعہ 21 محرم 1441 ہجرى/ 20 سبتمبر 2019ء شماره نمبر 14906)