سعودی عرب کی طرف سے کی گئی اثبات جرم کی شہادت پیش۔۔۔ ٹرمپ کا ایران کے خلاف پابندیاں سخت
شمال سے آنے والے 18 ڈرون اور 7 میزائل ( کروز نے بنایا ارامکوکے پلانٹ کا نشانہ الریاض: عبدالہادی حبتور – واشنگٹن– لندن: ” الشرق الاوسط” سعودی عرب نے کل ان حملوں سے متعلق ” اثبات جرم کی شہادتیں” پیش کردی ہیں جس نے اس مہینہ کی 14 تاریخ کو ملک کے شمال [&hel

شمال سے آنے والے 18 ڈرون اور 7 میزائل ( کروز نے بنایا ارامکوکے پلانٹ کا نشانہ
الریاض: عبدالہادی حبتور – واشنگٹن– لندن: ” الشرق الاوسط”
سعودی عرب نے کل ان حملوں سے متعلق ” اثبات جرم کی شہادتیں” پیش کردی ہیں جس نے اس مہینہ کی 14 تاریخ کو ملک کے شمال میں واقع "ارامکو” کے دو اداروں کو نشانہ بنایا تھا۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ریاض میں ہونے والے ایک پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ڈرون اور میزائل"کروز” کے تمام 25 حملے سعودی عرب کے شمالی جانب سے ہوئے ہیں نہ کہ جنوب کی طرف سے، جیسا کہ حملے کی ذمہ داریاں قبول کرنے والے حوثیوں کا دعوی ہے ۔ مالکی نے کہا کہ بقیق اور خریص کے اداروں پر ہونے والے حملے میں ایرانی ( دلتا– وینغ) کی قسم کے ڈرون اور ( یاعلی) کی قسم کے میزائل ( کروز) استعمال ہوۓ ہیں ۔ اور انہوں نے اس بات کی وضاحت ہے کہ حملے کے دوران تین میزائل کروز اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی گرگۓ تھے، اور ہم نے ایک کے استثناء کے ساتھ تینوں کو بازیاب کرلیا ہے، اب ہم اس پر کام کررہے ہیں کیونکہ وہ بارود سے بھرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ بقیق کے ادارے پر 18 ڈرون کے ذریعے حملے ہوئے ہیں جبکہ خریص کے ادارے پر حملے 7 میزائل کروز کے ذریعے ہوئے ہیں- (…) (جمعرات 20 محرم 1441 ہجرى/ 19 سبتمبر 2019ء شماره نمبر 14905)