پہلا صفحہ

سیسی نے ” نہضہ ڈیم ” کے سلسلے میں مذکرات کے لئے بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیا

قاہرہ: محمد نبیل حلمی مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے کل ” نہضہ ڈیم ” کے سلسلے میں مذاکرات کیلئے بین الاقوامی مداخلت کی اپیل کی ہے ، انہوں نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے سامنے اپنے بیان کے دوران کہا ہے کہ ” عالمی برادری کو سبھی کے […]

سیسی نے ” نہضہ ڈیم ” کے سلسلے میں مذکرات کے لئے بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیا

قاہرہ: محمد نبیل حلمی

مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے کل ” نہضہ ڈیم ” کے سلسلے میں مذاکرات کیلئے بین الاقوامی مداخلت کی اپیل کی ہے ، انہوں نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے سامنے اپنے بیان کے دوران کہا ہے کہ ” عالمی برادری کو سبھی کے حق میں اطمینان بخش معاہدہ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کے لئے ( ایتھوپیا)  نہضہ ڈیم سے متعلق مذاکرات کے لئے تمام جماعتوں کو نرمی اور ملائمت اختیار کرنے پر زور دینا چاہیئے”. انہوں نے مزید کہا کہ ” مصر کے لئے نیل کا پانی زندگی اور وجود کا مسئلہ ہے ” اور یہ بھی کہا کہ”  لڑکھڑاتے مذاکرات کو حل کرنا عالمی برادری کے اوپر ایک بڑی ذمہ داری ہے ” ۔

مصر کو ایتھوپیائی ڈیم کی طرف سے نیل کے پانی میں اسکے حصہ کو نقصان پہنچائے جانے کا خدشہ ہے، جسکا تخمینہ (55.5 بلین کیوبک میٹر) ہے، اور اسی پر 90 فیصد سے زیادہ کھیتی اور پینے کا انحصار ہے ۔(…) (بدھ 26 محرم 1441 ہجرى/ 25 ستمبر 2019ء شماره نمبر 14911)