عراق کی طرف سے سعودی عرب کی سیکیورٹی اور اسکے استحکام پر زور
ریاض: فتح الرحمن یوسف – بغداد: حمزہ مصطفی – نیو یارک: علی بردی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کل جدہ میں عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی کے ساتھ سرکاری بات چیت کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی ، جس میں باہمی تعلقات اور علاقائی حالات کو بہتر بنانے کیلئے کی جانے […

ریاض: فتح الرحمن یوسف – بغداد: حمزہ مصطفی – نیو یارک: علی بردی
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کل جدہ میں عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی کے ساتھ سرکاری بات چیت کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی ، جس میں باہمی تعلقات اور علاقائی حالات کو بہتر بنانے کیلئے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ کے آغاز میں شاہ سلمان نے عراقی وزیر اعظم کا استقبال کیا ، انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے ٹھوس اور مضبوط تعلقات کا ذکر کیا ۔
خادم الحرمین نے مملکت کی طرف سے کربلا میں ہونے والے مجرمانہ بم دھماکہ کی مذمت کا اعادہ کیا ۔
دوسری طرف عبد المہدی نے عراق کا سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی اور مملکت کی سلامتی اور استحکام پر اپنی خواہش کا پرزور انداز میں اظہار کیا ۔
سعودی عرب کی طرف بھیجے گئے عراقی سفیر قحطان الجنابی نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کے دوران کہا کہ عبد المہدی کا دورہ امریکہ اور ایران کے درمیان پیدا کشیدگی کے سایہ میں علاقے میں واقع پیچیدہ حالات میں ہوا ہے ، اور انہوں نے خطے کے ممالک میں سلامتی برقرار رکھنے کی خواہش کو فروغ دینے کے سلسلے میں عراقی رول کی یقین دھانی کی ہے۔(…) (جمعرات 27 محرم 1441 ہجرى/ 26 ستمبر 2019ء شماره نمبر 14912)