ایران کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے نیو یارک میں "ملاقات کا موقع” ناکام
نیو یارک: علی بردی اور ہبہ القدسی – پیریس: میشال ابو نجم – ریاض: "الشرق الاوسط” ایران کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے نیو یارک میں ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی میٹنگ کے موقع پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ایرانی ہم منصب حسن روحانی کے درمیان ہونے والی میٹنگ ناکام [&helli

نیو یارک: علی بردی اور ہبہ القدسی – پیریس: میشال ابو نجم – ریاض: "الشرق الاوسط”
ایران کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے نیو یارک میں ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی میٹنگ کے موقع پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ایرانی ہم منصب حسن روحانی کے درمیان ہونے والی میٹنگ ناکام ہوگئی۔
اس میٹنگ کے لئے کی گئی ثالثوں کی کوششیں ناکام رہیں ۔
ان ثالثوں میں سب سے آگے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی کاوشیں تھیں ، جنہوں نے اس میٹنگ کا نام دونوں دشمن ملکوں کے رہنماؤں کے مابین "ملاقات کا موقع” رکھا تھا۔
میکرون کی طرح ، برطانوی وزیر اعظم بوریس جونسن نے بھی ایرانی صدر کو نیو یارک میں ہونے والی میٹنگز کے موقع سے فائدہ اٹھانے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی ، اسی طرح جاپان، پاکستان، سوئٹزرلینڈ اور جرمنی کی طرف سے بھی اس طرح کی کوششیں کی گئیں۔(…) (جمعرات 27 محرم 1441 ہجرى/ 26 ستمبر 2019ء شماره نمبر 14912)