تیل کی پوری پیداوار کو بحال کرنے کے بعد سعودی عرب نے ارامکو کی پیشکش پر کیا توجہ
ماسکو:”الشرق الاوسط" سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ ان کا ملک ان دنوں اسٹاک ایکسچینج میں نام درج کرانے کے لئے سعودی عرب کی عظیم بین الاقوامی تیل کمپنی "ارامکو” کی پیش کش پر پوری توجہ صرف کر رہا ہے ۔ اس سے قبل […]

ماسکو:”الشرق الاوسط"
سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ ان کا ملک ان دنوں اسٹاک ایکسچینج میں نام درج کرانے کے لئے سعودی عرب کی عظیم بین الاقوامی تیل کمپنی "ارامکو” کی پیش کش پر پوری توجہ صرف کر رہا ہے ۔ اس سے قبل سعودی عرب کو گزشتہ مہینے مملکت کے اندر دو تیل کارخانے کو نشانہ بنانے والے حملے کے بعد توقع سے زیادہ تیزی سے تیل کی مکمل پیداوار بحال کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
وزیر موصوف نے کل ماسکو میں توانائی کانفرنس میں کہا کہ مملکت کی تیل کی پیداوار کی گنجائش اب روزانہ 11.3 بیرل ہے، انہوں مزید یہ بھی کہا کہ یہ حملے جس نے دنیا کے تیل کے سب سے بڑے برآمد کنندہ کی پیداوار کو آدھا کردۓ ہیں ، ان کا مقصد سعودی عرب کی ساکھ کو ختم کرنے کی کوشش تھی، کیونکہ سعودی عرب تیل کا محفوظ ، پرامن اور قابل اعتماد فراہم کنندہ سمجھا جاتا ہے ۔(…)(جمعہ5 صفر 1441 ہجرى/ 4 اکتوبر 2019ء شماره نمبر 14913)