ايشيا

یمنی قانونی حکومت اور عبوری کونسل کے مابین ہورہے جدہ ڈائیلاگ سے مثبت اشارے

ریاض: عبد الہادی حبتور ابھی ( مغربی سعودی عرب ) کے شہر جدہ میں یمنی قانونی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے مابین مشوروں کا سلسلہ جاری ہے ، اسی دوران کچھ مثبت اشارے ملے ہیں کہ معاہدہ تک رسائی قریب ہے۔ قانونی حکومت کے ذرائع نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ […]

یمنی قانونی حکومت اور عبوری کونسل کے مابین ہورہے جدہ ڈائیلاگ سے مثبت اشارے

ریاض: عبد الہادی حبتور

ابھی ( مغربی سعودی عرب ) کے شہر جدہ میں یمنی قانونی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے مابین مشوروں کا سلسلہ جاری ہے ، اسی دوران کچھ مثبت اشارے ملے ہیں کہ معاہدہ تک رسائی قریب ہے۔ قانونی حکومت کے ذرائع نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدہ میں دونوں فریق کے درمیان مشوروں کا سلسلہ جاری رہے گا ، البتہ ذرائع نے جس نکات پر بات چیت ہورہی ہے اس کی ماہیت کے سلسلے میں یا معاہدے تک رسائی کے لیے کو متعینہ تاریخ کے سلسلے میں مزید تفصیلات فراہم کرنے کا حق محفوظ رکھا ہے ۔ دوسری طرف ، جنوبی عبوری کونسل کے ترجمان نزار ہیثم نے وضاحت کی ہے کہ «تمام چیزیں اب بھی مذاکرات کے دائرے میں ہیں۔ انہوں نے الشرق الاوسط کو یہ بھی بتایا کہ «مشوروں کا مقصد ایک ایسے جامع تصفیے کا حصول ہے جو واضح شراکت کے ساتھ کسی بھی اختلاف کو ختم کرتا ہے۔(…) (بدھ  10  صفر 1441 ہجرى/ 9  اکتوبر 2019ء شماره نمبر 14913)