ايشيا

استحکام دوستی کے سربراہی اجلاس کے دوران ہوئے 20 سعودی روسی معاہدے

ریاض: ” الشرق الاوسط” ریاض میں ہورہے روسی – سعودی سربراہی کانفرنس باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کے ساتھ ہی کل اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے ، اس معاہدہ کے علاوہ مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان باہمی مفاہمت کے میمورنڈم اور 20 معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں ، […]

استحکام دوستی کے سربراہی اجلاس کے دوران ہوئے 20 سعودی روسی معاہدے

ریاض: ” الشرق الاوسط”

ریاض میں ہورہے روسی – سعودی سربراہی کانفرنس باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کے ساتھ ہی کل اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے ، اس معاہدہ کے علاوہ مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان باہمی مفاہمت کے میمورنڈم اور 20 معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں ، شاہ سلمان نے روسی صدر کے ساتھ سرکاری بات چیت کی نشست رکھی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور تیل اور تیل کی ترقی کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کے علاوہ مشترکہ مفاد کے متعدد بین الاقوامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے آغاز میں ، شاہ سلمان نے دونوں دوست ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں ممتاز تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صدر پوتن کا مملکت دورہ دونوں ممالک کے مابین دوستی اور تعلقات کو مضبوط اور گہرا کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔(…) (منگل  16  صفر 1441 ہجرى/ 15  اکتوبر 2019ء شماره نمبر 14913)