قیس "قرطاج پیلس” کی طرف گامزن
تیونس: منجی سعیدانی آزاد امیدوار ، آئینی قانون کے پروفیسر ، قیس سعید ، تیونس کےصدارتی محل ” قرطاج” میں داخل ہونے کے قریب ہیں ، اس سے قبل گذشتہ روز صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ہوئے ایگزٹ پول کے نتائج نے ان کے حریف "قلب تیونس” پارٹی کے امیدوار نبیل قروی پر […]

تیونس: منجی سعیدانی
آزاد امیدوار ، آئینی قانون کے پروفیسر ، قیس سعید ، تیونس کےصدارتی محل ” قرطاج” میں داخل ہونے کے قریب ہیں ، اس سے قبل گذشتہ روز صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ہوئے ایگزٹ پول کے نتائج نے ان کے حریف "قلب تیونس” پارٹی کے امیدوار نبیل قروی پر ان کی نمایاں برتری دکھائی ہے۔ ابتدائی نتائج میں سعید نے تقریباً 72 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ قروی کو صرف تقریباً 27 فیصد ہی حاصل ہوئے ، اسی طرح نتائج میں حصہ لینے والوں کی شرح تقریباً 70 فیصد درج کی گئی ہے۔ 61 سالہ سعید لامرکزی طاقت کو مستحکم کرنے اور خطوں پر اس کو تقسیم کرنے کی دعوت دیتے ہیں ، انہوں نے 2011 میں ہوئے تیونس انقلاب میں”نوکری ، آزادی اور قومی وقار” کے نعرے اپنائے تھے ۔ اسی طرح انہوں نے یہ کہتے ہوئے "جھوٹے وعدے کرنے” سے بھی انکار کردیا کہ ، "یہ وہ لوگ ہیں جو صرف خیالات کا تصور کرتے ہیں ، جبکہ وہ ان پر عمل درآمد کرتے ہیں.(…)(پیر 15 صفر 1441 ہجرى/ 14 اکتوبر 2019ء شماره نمبر 14913)