ايشيا

پیرس ہوا «علا» عجائب سے ششدر… سعودی عرب کے وزیر ثقافت نے عرب ورلڈ انسٹی ٹیوٹ میں کیا نمائش کا افتتاح

پیرس: میشال ابو نجم کل شام پیرس میں واقع عرب ورلڈ انسٹی ٹیوٹ کے اندر «جزیرہ نما عرب میں عجائب کے نخلستان ، علا » نمائش کا افتتاح کیا گیا، جہاں سیاح یہ دیکھ کر حیران و ششدر ہوجاتے ہیں کہ کم و بیش بیس (20) کھجور کے درختوں نے اسکوائر اور اس موقع سے […]

پیرس ہوا «علا» عجائب سے ششدر… سعودی عرب کے وزیر ثقافت نے عرب ورلڈ انسٹی ٹیوٹ میں کیا نمائش کا افتتاح

پیرس: میشال ابو نجم

کل شام پیرس میں واقع عرب ورلڈ انسٹی ٹیوٹ کے اندر «جزیرہ نما عرب میں عجائب کے نخلستان ، علا » نمائش کا افتتاح کیا گیا، جہاں سیاح یہ دیکھ کر حیران و ششدر ہوجاتے ہیں کہ کم و بیش بیس (20) کھجور کے درختوں نے اسکوائر اور اس موقع سے قائم کردہ ایک نہایت خوبصورت لابی پر قبضہ کررکھا ہے ، اس کے علاوہ اندر سیاح کا منتظر اصل حیرت کا ‌سامان ہے جو سعودی عرب کے قدیم نخلستان کے خزانوں کے ائٹرایکٹو نمائشوں کے ذریعے نمائندگی کررہا ہے ۔ سعودی خلائی اتھارٹی کے چیئرمین شہزادہ سلطان بن سلمان کی موجودگی میں ، وزیر ثقافت اور رائل کمیشن برائے علا گورنریٹ کے گورنر ، شہزادہ بدر بن محمد بن عبد اللہ فرحان آل سعود نے نمائش کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا : "نمائش اور ‘علا کے ثقافتی اعلامیہ’ کا آغاز «دنیا کے قدرتی ورثہ کو محفوظ رکھنے کے سلسلے میں پوری دنیا کے لئے ایک غیر معمولی دعوت » کی ترجمانی کرتے ہیں ۔(…) (منگل  9  صفر 1441 ہجرى/ 8  اکتوبر 2019ء شماره نمبر 14913)