اسرائیل کے ذریعہ غزہ کو قطر کی امداد
تل ابیب: "الشرق الاوسط” اس وقت جب اسرائیل نے غزہ کی طرف قطر کے سفیر محمد عمادی کو نقد کی صورت میں بیگ میں پیسہ لے کر حماس کے کارکنوں کی تنخواہ دینے کے لئے غزہ پٹی کی طرف داخل ہونے کی اجازت دی اسی وقت تل ابیب میں راز میں ہونے […]

تل ابیب: "الشرق الاوسط”
اس وقت جب اسرائیل نے غزہ کی طرف قطر کے سفیر محمد عمادی کو نقد کی صورت میں بیگ میں پیسہ لے کر حماس کے کارکنوں کی تنخواہ دینے کے لئے غزہ پٹی کی طرف داخل ہونے کی اجازت دی اسی وقت تل ابیب میں راز میں ہونے والے معاہدے اور اتفاقات کے راز کے سلسلہ میں معلومات نشر کی گئیں اور اس میں بیان کیا گیا کہ یہ معاہدہ وقتی ہے اور تحریک کے ساتھ ہونے والا یہ معاہدہ طویل مدت والا نہیں ہے۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی نے غزہ میں حماس کے ذرائع سے نقل کیا ہے کہ عمادی نے جمعرات کی رات ایریز گذرگاہ کے ذریعہ مال لایا ہے جبکہ روئیٹرز ایجنسی نے بتایا ہے کہ انہوں نے کل کارکنوں کو پندرہ ملین ڈالر کی رقم تنخواہ کی صورت میں دی ہے اور اسی وجہ سے حماس کے اوپر سے عوامی دباؤ کم ہوا اور یہ بات یاد رہے کہ اسرائیل نے کہا کہ یہ مال اس تحریک کو نہیں ملے گی جو پٹی کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔(۔۔۔)
ہفتہ 02 ربیع الاول 1440 ہجری – 10 نومبر 2018 ء – شمارہ نمبر [14592]