سوڈان کے پانچ علاقوں میں ایمرجنسی
خرطوم: "الشرق الاوسط” سوڈانی حکومت نے خرطوم سمیت کئی شہروں میں اسکولوں کو بند کر دیا ہے اور اسی طرح مسلسل روٹی مظاہرہ کے جاری ہونے اور نئے شہروں میں شروع ہونے کی وجہ سے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹوں کو بھی بند کر دیا ہے جبکہ پولس فورسز اور مظاہرین کے […]

خرطوم: "الشرق الاوسط”
سوڈانی حکومت نے خرطوم سمیت کئی شہروں میں اسکولوں کو بند کر دیا ہے اور اسی طرح مسلسل روٹی مظاہرہ کے جاری ہونے اور نئے شہروں میں شروع ہونے کی وجہ سے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹوں کو بھی بند کر دیا ہے جبکہ پولس فورسز اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دس تک پہنچ چکی ہے۔
غضبناک مظاہرین نے ملک کے جنوب میں واقع سفید نیل نامی صوبہ کے ربک شہر میں کئی سرکاری سہولیات اور حکومت کرنے والی پارٹی کے ہیڈ کواٹر کو جلا دیا ہے اور اسی وجہ سے صوبائی حکومت نے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے اور سوڈان کا یہ پہلا صوبہ ہے جس نے یہ قدم اٹھایا ہے اور اس کے بعد چار ان شہروں نے بھی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا جن میں عطبرہ دنقلا کریمہ اور قضارف نامی شہر ہیں۔(۔۔۔)
ہفتہ 14 ربیع الثانی 1440 ہجری – 22 دسمبر 2018ء – شمارہ نمبر [14634]