سوڈان میں 26 مخالف رہنماؤں کی گرفتاری
خرطوم: احمد یونس سوڈانی پولس نے ان 26 مخالف رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے جن میں سر فہرست کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹر محمد مختار خطیب، امت نامی پارٹی کی خاتون نائب صدر مریم المہدی اور کاریگروں کی جماعت کے رہنماء محمد یوسف احمد مصطفی ہیں اور ان کی گرفتاری دار الحکومت […]

خرطوم: احمد یونس
سوڈانی پولس نے ان 26 مخالف رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے جن میں سر فہرست کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹر محمد مختار خطیب، امت نامی پارٹی کی خاتون نائب صدر مریم المہدی اور کاریگروں کی جماعت کے رہنماء محمد یوسف احمد مصطفی ہیں اور ان کی گرفتاری دار الحکومت میں ہونے والے مظاہرہ میں شرکت سے پہلے ہوئی ہے۔
ان رہنماؤں کی گرفتاری مظاہرہ میں شرکت کرنے کی تیاری اور صدارتی محل کی طرف جاکر صدر عمر بشیر کی معزولی کا میمورنڈم حوالہ کرنے کے دوران عرب مارکیٹ کے درمیان میں واقع مسجد فاروق کے اندر سے ہوئی ہے۔
مظاہرہ کرنے والوں نے کہا کہ حکومت نے اس مظاہرہ کا مقابلہ بہت زیادہ پولس فورس کو متعین کرکے کیا ہے اور مظاہرہ میں شرکت کرنے والے ہر فرد کو بہت جلدی گرفتار کرنا شروع کر دیا اور گرفتاری کی کاروائی میں خواتین اور لڑکیوں اور پھر نوجوانوں اور بچوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 17 جمادی الآخر 1440 ہجری – 22 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14696]