امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسون

ٹیلرسون کے بعد "ایٹم” پر ایرانی خدشات

عراقجی: اس اقدام کی وجہ سے معاہدہ سے نکلنے کے لئے واشنگٹن کے ارادہ کی تصدیق لندن: عادل السالمي کل تہران میں ذمہ داروں نے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسون کی معزولی اور ان کی جگہ تہران کے تئیں سخت موقف اختیار کرنے والے مائک پومپیوں کی تقرری کے بعد بین […]

ٹیلرسون کے بعد "ایٹم” پر ایرانی خدشات
عراقجی: اس اقدام کی وجہ سے معاہدہ سے نکلنے کے لئے واشنگٹن کے ارادہ کی تصدیق

لندن: عادل السالمي

کل تہران میں ذمہ داروں نے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسون کی معزولی اور ان کی جگہ تہران کے تئیں سخت موقف اختیار کرنے والے مائک پومپیوں کی تقرری کے بعد بین الاقوامی طاقت اور تہران کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدہ کے مستقبل کے سلسلہ میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔

ایران کے سیاسی امور کے وزیر خارجہ کے معاون عباس عراقجی نے کہا ٹیلرسون کی  تبدیلی ریاستہائے متحدہ کا معاہدہ سے نکلنے کے ارادہ سے ہوا ہے اور انہوں نے اشارہ کیا کہ معاہدہ سے ایران کا نکل جانا دوسرے سیناریوں کے مقابلہ میں زیادہ راجح ہے جبکہ ایران کے جوہری پروگرام کے سلسلہ میں مشترکہ کام کے لائحہ عمل میں واشنگٹن کو باقی رکھنے کے سلسلہ میں یورپی ممالک ناکام ہو چکی ہے۔(۔۔۔)

جمعرات – 27 جمادی الاول 1440 ہجری – 15 مارچ 2018ء  شمارہ نمبر: (14350)