یمن کے سلسلہ میں اتحاد کی طرف سے اقوام متحدہ کی رپورٹ اپنی قانونی ٹیم کے سپرد
ریاض: "الشرق الاوسط” یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد کے رہنماؤں نے کل اعلان کیا ہے کہ وہ یمن کے بحران کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ہونے والے تمام رپورٹوں کا معائنہ بڑے اہتمام کے ساتھ کریں گے۔ اتحاد کے رہنماؤں نے […]

ریاض: "الشرق الاوسط”
یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد کے رہنماؤں نے کل اعلان کیا ہے کہ وہ یمن کے بحران کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ہونے والے تمام رپورٹوں کا معائنہ بڑے اہتمام کے ساتھ کریں گے۔
اتحاد کے رہنماؤں نے کہا کہ حقوق انسان کمیٹی کی حالیہ رپورٹ کو ان کے قانونی ٹیم کے سپرد کر دیا گیا ہے اور مزید کہا کہ قانونی نظر ثانی کے بعد اس سلسلہ میں مناسب قدم اٹھایا جائے گا اور اس کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
اقوام متحدہ میں حقوق انسان کے ماہرین نے یمن میں جنگ کے سلسلہ میں اپنی پہلی رپورٹ جاری کی تھی اور اس رپورٹ کا اعلان اس وقت ہوا جب امریکی وزیر دفاع جیمس ماٹیس نے کل پرزور انداز میں کہا کہ یمن میں ان کے ملک کی طرف سے اتحاد کی مدد کرنے کا فیصلہ سرحد پر اپنا دفاع کرنے کے لئے سعودی عرب کی مدد میں بہت ہی اچھا فیصلہ تھا اور اسی وقت یمن میں قانون کی واپسی کے لئے بھی اچھا فیصلہ تھا۔
بدھ – 17 ذی الحجہ 1439 ہجری – 29 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14519)