پہلا صفحہ

حدیدہ سے متعلق اقوام متحدہ کے تجویزات پر یمن کی طرف سے تحفظات کا رویہ

قاہرہ: علی ربیع اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ حدیدہ بندرگاہ کے سلسلہ میں رول ادا کرنے کے لئے تیار ہے اور اس کے سفیر مارٹن گریفتھ وہاں کا دورہ بھی کریں گے اور یمن کے رہنماء وزراء اور سرگرم افراد نے بندرگاہ کو کسی تیسرے کے حوالہ کرنے سے […]

حدیدہ سے متعلق اقوام متحدہ کے تجویزات پر یمن کی طرف سے تحفظات کا رویہ

قاہرہ: علی ربیع

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ حدیدہ بندرگاہ کے سلسلہ میں رول ادا کرنے کے لئے تیار ہے اور اس کے سفیر مارٹن گریفتھ وہاں کا دورہ بھی کریں گے اور یمن کے رہنماء وزراء اور سرگرم افراد نے بندرگاہ کو کسی تیسرے کے حوالہ کرنے سے متعلق تجویزات کے مضامین پر تحفظ اختیار کیا ہے اور خاص طور پر ایسے وقت میں جب سرکاری حکومت کی فورسز بندرگاہ کو دوبارہ حاصل کرنے کے قریب ہیں۔

گریفتھ نے صنعاء میں ایران کے ہمنواء جماعت کے رہنماؤں کے ساتھ تین دن گزارنے کے بعد وہاں سے روانہ ہو گئے ہیں اور ان کا یہ سفر دسمبر میں سویڈن کے اندر ہونے والے مذاکرات میں میلیشیاؤں کے وفد کی حاضری سے متعلق ترتیبات اور حدیدہ بندرگاہ سے متعلق منصوبہ بندی کی تفصیلات کے سلسلہ میں مشورہ کرنے کے لئے تھا۔

اقوام متحدہ کے مصادر کے ذریعہ انکشاف کے مطابق ریاض اور مسقط دونوں سفیر کی نگاہ میں ہیں جہاں سویڈن کے مذاکرات کے لئے آسانی پیدا کرنے سے متعلق مشورہ کرنے کے لئے قانونی حکومت کے رہنماء اور حوثی افراد جمع ہو سکتے ہیں۔

ان تنقیدوں کے باوجود اقوام متحدہ کے سفیر اور مغربی حلقوں کا کہنا ہے کہ حدیدہ میں مسلسل جنگ بندی کی وجہ سے شہر کے اندر انسانوں کی پریشانی مزید بڑھ جائے گی اور اس کے علاوہ دیگر خطرات بھی ہیں جو بندرگاہ کے بند ہونے کی وجہ سے ظاہر ہو سکتے ہیں۔

اتوار 17 ربیع الاول 1440 ہجری – 25 نومبر 2018ء – شمارہ نمبر [14507]