ریاض کے سربراہی اجلاس میں مکمل خلیجی مسائل کے سلسلہ میں گفتگو
ریاض: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز کی صدارت میں آج ریاض میں عرب کے خلیجی ممالک کے تعاون کونسل کے مجلس اعلی کی انچالیسویں دورہ کے اجلاسات کا آغاز ہونے والا ہے۔ امید یہ ہے کہ اس سربراہی اجلاس میں تمام خلیجی ممالک […]

ریاض: "الشرق الاوسط”
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز کی صدارت میں آج ریاض میں عرب کے خلیجی ممالک کے تعاون کونسل کے مجلس اعلی کی انچالیسویں دورہ کے اجلاسات کا آغاز ہونے والا ہے۔
امید یہ ہے کہ اس سربراہی اجلاس میں تمام خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور ان کے امن واستقرار سے متعلق مسائل کے سلسلہ میں گفتگو کی جائے گی اور اس کے علاوہ بین الاقوامی ممالک اور جماعتوں کے اسٹریٹیجک شراکت کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے سلسلہ میں بھی گفتگو ہوگی اور کونسل کے ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک فوجی تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کونسل کے مقام ومرتبہ کو بھی بلند کیا جائے گا اور اسی کے ساتھ ساتھ ایرانی فائل کے علاوہ عراق فلسطین شام اور یمن کی فائلوں کے سلسلہ میں گفتگو کی جائے گی۔(۔۔۔)
اتوار 01 ربیع الثانی 1440 ہجری – 09 دسمبر 2018ء – شمارہ نمبر [14621]