امريكہ

امریکہ کی طرف سے سعودی دفاع کی حمایت کے لئے پیٹریاٹ اور راڈار تعینات

نیو یارک: ہبہ القدسی – واشنطن: ایلی یوسف امریکی وزارت دفاع ( بنتاگون) نے کل اعلان کیا ہے کہ بہت جلد فضائی دفاع کے لئے ” پیٹریاٹ ” میزائل بیٹری ، 4 راڈار سسٹم اور 200 حفاظتی نوجوان سعودی عرب میں تعینات کئے جائیں گے اور اس کا مقصد بقیق اور خریص میں واقع […]

امریکہ کی طرف سے سعودی دفاع کی حمایت کے لئے پیٹریاٹ اور راڈار تعینات

نیو یارک: ہبہ القدسی – واشنطن: ایلی یوسف

امریکی وزارت دفاع ( بنتاگون) نے کل اعلان کیا ہے کہ بہت جلد فضائی دفاع کے لئے ” پیٹریاٹ ” میزائل بیٹری ، 4 راڈار سسٹم اور 200 حفاظتی نوجوان سعودی عرب میں تعینات کئے جائیں گے اور اس کا مقصد بقیق اور خریص میں واقع ” ارامکو” کمپنی کے تیل کے دوکارخانوں کو نشانہ بنانے والے حملے کے بعد اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنا ہے۔

بنتاگون کے ترجمان جوناتھن ہوفین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس تعیناتی سے سعودی عرب کے فوجی اور سویل بنیادی ڈھانچہ کے میزائل اور فضائی دفاع کو فروغ ملے گا ، اور علاقے میں امریکی افواج کی پہلے  سے نمایاں موجودگی میں اضافہ ہوگا ۔ دئے گئے بیان میں اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ وزیر دفاع مارک اسپر نے تعیناتی کی تیاری کے تحت مزید فوجیں رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ (—)(جمعہ 28 محرم 1441 ہجرى/ 27 ستمبر 2019ء شماره نمبر 14913)