یورپ کا نیوکلیئر سے دستبردار ہونے کی دھمکی ۔۔۔ ٹرمپ نے روحانی کی مخالفت کی
نیو یارک: ہبہ القدسی – لندن: ” الشرق الاوسط” امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بات چیت شروع کرنے کے مقابلے پابندیاں ختم کرنے کے سلسلے میں کیئے گئے ایرانی مطالبہ کو نامنظور کردیا ہے ، اور انہوں نے اس سے قبل گزشتہ روز ایرانی صدر حسن روحانی کی […]

نیو یارک: ہبہ القدسی – لندن: ” الشرق الاوسط”
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بات چیت شروع کرنے کے مقابلے پابندیاں ختم کرنے کے سلسلے میں کیئے گئے ایرانی مطالبہ کو نامنظور کردیا ہے ، اور انہوں نے اس سے قبل گزشتہ روز ایرانی صدر حسن روحانی کی طرف سے ہونے والے اعلان کی مخالفت بھی کی ہے ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین نے ایران کے ساتھ ہوئے نیوکلیئر معاہدہ سے علیحدگی اختیار کرنے کی دھمکی دی ہے۔
گزشتہ روز برطانوی اخبار ” گارجین” نے باخبر ذرائع سے نقل کیا ہے کہ فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے گزشتہ بدھ کو خبردار کیا ہے کہ اگر طہران اسی طرح مسلسل نیو کلیئر معاہدہ کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو کم کرنے کے لئے گزشتہ مئی سے اب تک اٹھائے گئے تین اقدامات کے بعد کوئ نیا قدم اٹھاتا ہے تو وہ نومبر میں نیوکلیئر معاہدہ سے علیحدگی اختیار کرنے پر مجبور ہونگے۔(…)(ہفتہ28 محرم 1441 ہجرى/ 28 ستمبر 2019ء شماره نمبر 14913)