سعودی عرب کی طرف سے عمومی ذائقہ کے سلسلے میں ضابطے مرتب
جدہ: اسماء الغابری زیوریخ: محمد العایض سعودی عرب نے ایک روز قبل ” عمومی ذائقہ” کے ضابطے کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد سعودی معاشرے کے اقدار اور رواج کے تحفظ کو فروغ دینا ، لوگوں کی رازداری کو مدنظر رکھنا اور معاشرے کی اقدار ، اصولوں اور شناخت کی عکاسی […]

جدہ: اسماء الغابری زیوریخ: محمد العایض
سعودی عرب نے ایک روز قبل ” عمومی ذائقہ” کے ضابطے کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد سعودی معاشرے کے اقدار اور رواج کے تحفظ کو فروغ دینا ، لوگوں کی رازداری کو مدنظر رکھنا اور معاشرے کی اقدار ، اصولوں اور شناخت کی عکاسی نہ کرنے والے سلوک کرنے والوں کو سزا دینا ہے۔ عمومی ذائقہ کی فہرست مرتب کردی گئی ہے جسے جنرل کمیشن برائے سیاحت اور قومی ورثہ نے سیاحتی ویزا کی درخواستوں کے اپنے مخصوص سائٹ پر شائع کردیا ہے، 19 جرائم کی نشان دہی کی گئی ہے جسکے ارتکاب کرنے والے کو مالی جرمانے کے ذریعے سزا دی جائے گی،جسکی قیمت 50 سے تین ہزار ریال تک ہے ، اور بار بار خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ دوگنا ہو سکتا ہے۔ وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نائف کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے ساتھ خاص قوانین میں اس بات کی تحدید کی گئی ہے کہ خلاف ورزیوں کو قابو میں کرنے اور جرمانہ عائد کرنے کی ذمہ داری صرف پولیس کو ہے۔(…)(اتوار 30 محرم 1441 ہجرى/ 29 ستمبر 2019ء شماره نمبر 14913)