ايشيا

سعودی عرب: خوش آمدید … پہلے مرحلے میں 49 ممالک کے شہریوں کے لیے سیاحتی ویزا قبول

ریاض: محمد الحمیدی سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار اور عالمی یوم سیاحت کے موقع پر ، مملکت نے پہلے مرحلے میں 49 ممالک کے شہریوں کے لئے ای ٹورسٹ ویزا شروع کرکے غیر ملکی سیاحوں کے لئے کل سرکاری طورپر اپنے دروازے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ سعودی کمیشن برائے سیاحت اور ورثہ […]

سعودی عرب:  خوش آمدید … پہلے مرحلے میں 49 ممالک کے شہریوں کے لیے سیاحتی ویزا قبول

ریاض: محمد الحمیدی

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار اور عالمی یوم سیاحت کے موقع پر ، مملکت نے پہلے مرحلے میں 49 ممالک کے شہریوں کے لئے ای ٹورسٹ ویزا شروع کرکے غیر ملکی سیاحوں کے لئے کل سرکاری طورپر اپنے دروازے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔           سعودی کمیشن برائے سیاحت اور ورثہ کے چیئرمین احمد بن عقیل الخطیب نے ریاض کے شمال مغرب میں واقع درعیہ میں سعودی کمیشن برائے سیاحت اور قومی ثقافتی ورثہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ : "اس تاریخی لمحے میں مملکت دنیا کے لئے اپنے دروازے کھولنے جارہی ہے ", انہوں نے مزید کہا کہ: ” ہم ایسے لوگ ہیں جنکی فطرت میں مہمان کا استقبال اور مہمان کی تعظیم ہے ، اور اس لحاظ سے سیاح دیکھیں گے کہ مہمان نوازی، سخاوت، فطرت کا حسن اور تہذیب کی گہرائی ہمارے ملک میں اہم ذخیرہ الفاظ ہیں”. (…) (ہفتہ28 محرم 1441 ہجرى/ 28 ستمبر 2019ء شماره نمبر 14913)