سعودی عرب کے باشندوں نے بادشاہ کے محافظ کا کیا ماتم
جدہ: اسماء الغابری سعودیوں نے کل خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے باڈی گارڈ میجر عبدالعزیز الفغم کا ماتم کیا، الفغم کو ایک دوست نے لڑائی کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔نمازیوں کے ہجوم نے کل مکہ مکرمہ کے مسجد حرام میں عشاء کی نماز کے بعد میجر الفغم کے […]

جدہ: اسماء الغابری
سعودیوں نے کل خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے باڈی گارڈ میجر عبدالعزیز الفغم کا ماتم کیا، الفغم کو ایک دوست نے لڑائی کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔نمازیوں کے ہجوم نے کل مکہ مکرمہ کے مسجد حرام میں عشاء کی نماز کے بعد میجر الفغم کے جنازے میں شرکت کی ۔
مکہ مکرمہ کے علاقے کی پولیس نے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ میجر الفغم پرسوں اپنے دوست فیصل السبتی سے ملاقات کے لئے اسکے گھرصوبہ جدہ میں واقع حی الشاطی گۓ ہوۓ تھے ، اسی وقت ممدوح آل علی نامی ان دونوں کا ایک دوست آیا ، الفغم اور آل علی کے درمیان کچھ باتیں ہوئیں اسکے بعد آخر الذکر گھر سے باہر چلا گیا، بندوق لیکر واپس آیا اور الفغم پر گولی چلا دی، جس سے الفغم اور گھر میں موجود افراد میں سے دو زخمی ہوگئے۔(…) (پیر 1 صفر 1441 ہجرى/ 30 ستمبر 2019ء شماره نمبر 14913)