ايشيا

ایران نے سرکاری طورپر تیل کے شعبہ میں ہائ الرٹ کا اعلان کیا

لندن: ” الشرق الاوسط” ایرانی تیل وزیر بیگن نامدار زنگانہ نے کل سرکاری طور پر اپنے ملک کے تیل کے شعبہ کو مادی یا الیکٹرانک حملوں کے خطرات سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے ۔ زنگانہ نے ایک پیغام شائع کیا ہے جسمیں کہا گیا ہے کہ تیل شعبہ کے […]

ایران نے سرکاری طورپر تیل کے شعبہ میں  ہائ الرٹ  کا اعلان کیا

لندن: ” الشرق الاوسط”

ایرانی تیل وزیر بیگن نامدار زنگانہ نے کل سرکاری طور پر اپنے ملک کے تیل کے شعبہ کو مادی یا الیکٹرانک حملوں کے خطرات سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے ۔  زنگانہ نے ایک پیغام شائع کیا ہے جسمیں کہا گیا ہے کہ تیل شعبہ کے تمام بنیادی ڈھانچہ اور کمپنیاں مادی یا الیکٹرانک حملوں کے خطرات سے مقابلہ کےلئے ہائ الرٹ رہیں ۔     انہوں نے وضاحت کی ہے کہ یہ احتیاطی تدابیر ایران پر امریکی پابندیوں اور اس مجموعی اقتصادی جنگ کی روشنی میں ضروری ہے ، جس میں طہران کا الزام ہے کہ واشنگٹن اسکے خلاف جنگ چھیڑ رہا ہے ۔  ریاض، واشنگٹن، برلین، لندن اور پیرس نے الزام لگایا ہے کہ اس میزائل ” کروز” اور ڈرون حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے ، جس میں بقیق اور خریص میں واقع ارامکو کمپنی کے دوکارخانوں کو  اسی 14 سپتمبر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔(…)(پیر 1 صفر 1441 ہجرى/ 30  ستمبر 2019ء شماره نمبر 14913)